ملتان میں پیش آیا انسانیت سوز واقعہ،،، پنچائیت نےسنایا ظالمانہ فیصلہ
ملتان میں پیش آیا انسانیت سوز واقعہ،،، پنچائیت نے ایسا ظالمانہ فیصلہ سنایا کہ ایک بار پھر زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ ہو گئی،،، ایک لڑکی سے زیادتی کے بدلے دوسری لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا،،، انسانی اقدار سے گرے اس واقعہ نے ہلچل مچا دی،،، میڈیا پر باز گشت اور وزیراعلیٰ پنجاب کے سختی سے نوٹس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور گرفتاریاں شروع کر دیں،،، پنچائت کے سرپنچ امین اور مرکزی ملزمان سمیت دو درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا،،، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ۔۔۔
16 جولائی کو ملتان کے علاقے مظفر آباد میں میں 12 سالہ لڑکی سےمبینہ زیادتی ہوئی جس کے بعد 18جولائی کو معاملے کا فیصلہ کرنے کے لیے پنچائیت لگی اور اس کے حکم پر ملزم کی بہن کو متاثرہ لڑکی کے بھائی نے انتقامی زیادتی کا نشانہ بنایا۔۔۔ متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہونے کے بعد پولیس نے چھبیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا