جمشید دستی نے وزیر اعظم کیخلاف دو قرار دادیں جمع کرا دیں۔
رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے جمشید دستی نے وزیر اعظم کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں دو قرار دادیں جمع کرا دیں ، وزیر اعظم سے مستعفی ہونے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا گیا ۔رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی ایک قرار داد میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد وزیر اعظم قوم کا اعتماد کھو چکے ہیں ، لہذا قومی اسمبلی کا ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری مستعفی ہوجائیں ۔ایک اور جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قومی ادارے افواج پاکستان ، اعلی عدلیہ کے خلاف سازشوں اور ڈان لیکس جیسے واقعات کے بعد وزیر اعظم اور ان کے وزرا کے خلا ف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی جائے ، موجودہ حکمران پاکستان کی سالمیت کے لئے خطرہ ہیں لہذا ان کے خلاف اقدامات کیے جائیں۔