حلقے کھلوانے کا حق قانون دیتا ہے، عمران کی پیشکش کی ضرورت نہیں۔ خواجہ آصف
پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے عمران خان کی حلقے کھولنے کی پیش کش غیر ضروری قرار دے دی۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حلقے کھلوانے کا حق قانون دیتا ہے، اس کے لیے عمران خان کی پیش کش کی ضرورت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 100نشستوں کی حزب اختلاف بنا کر اچھی اپوزیشن کر سکتے ہیں، مگر عمران کی طرح یہ نہیں کرسکتا کہ اسمبلی پرلعنت بھیجوں، جعلی کہوں اورمفت کی تنخواہ بھی لوں۔خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ میں سیٹوں کی تعداد کے چکر میں نہیں پڑتا مگر ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو پذیرائی ملی ہے۔