پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن حکومت سازی کےعمل میں رکاوٹ نہ ڈالے, ن لیگ پنجاب میں حکومت بنائے گی، حمزہ شہباز
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی، انشااللہ پنجاب کےعوام کوخوشخبری دینگے،ہم پیپلزپارٹی اورق لیگ سےبات کریں گے، اپنےاتحادیوں سے بات کرکے حکومت بنائیں گے،،پنجاب میں سب سے بڑی جماعت ہماری ہے،حمزہ شہباز نے دعویٰ کیا کہ ستائیس آزاد امیدواروں میں سے زیادہ ترہم سے رابطے میں ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ تمام ترتحفظات کےباوجودپی ٹی آئی کوموقع دیں گے، اپوزیشن میں بیٹھ کربھرپورکرداراداکریں گے، تحفظات کے باوجود پاکستان میں جمہوریت چاہتے ہیں،عمران خان نےتقریرمیں بہت اچھی باتیں کیں،عمل بھی کرنا پڑے گا۔حمزہ شہبازکا مزید کہنا تھا کہ اپنا آئینی کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے، ہم پرمقدمات بنائے گئےاوررکاوٹیں کھڑی کی گئیں، تمام تررکاوٹوں کےباوجودلوگوں نے ن لیگ کوووٹ دیئے،پی ٹی آئی اورالیکشن کمیشن حکومت سازی کےعمل میں رکاوٹ نہ ڈالے، ہمارے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تواس کامقابلہ کریں گے