حکومت سازی کے معاملے پر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان میں رابطہ
آئندہ حکومت سازی کے معاملے پر تحریک انصاف نے پیش رفت کا آغاز کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے ایم کیو ایم پاکستان کو حکومت سازی کیلئے بات چیت کی دعوت دی ہے، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔ ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف کے رہنما آئندہ حکومت سازی پر مذاکرات کریں گے