ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی ممکنہ حکومت میں شیریں مزاری کو وزیر دفاع کا قملدان ملنے کا امکان ہے، شفقت محمود داخلہ کی وزارت لینے کے خواہشمند ہیں، اسپیکر کا عہدہ سندھ یا خیبر پختونخوا کو ملنے کا امکان ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے ڈاکٹرعارف علوی مضبوط امیدوار ہیں،ملک امین اسلم ماحولیات کے مشیر یا وزیر ہوں گے، خسرو بختیار، سرور خان، عمر ایوب اورفواد چودھری ممکنہ وزراء میں شامل ہیں،ذرائع کے مطابق پرویز خٹک،علی امین گنڈا پور،طاہر صادق کا نام بھی ممکنہ وزراء کی فہرست میں موجود ہے جبکہ وفاقی کابینہ میں بلوچستان عوامی پارٹی اور ق لیگ کی بھی نمائندگی ہوگی
تحریک انصاف کی حکومت میں اسد عمر وزیرخزانہ، شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ, جبکہ شیریں مزاری بھی وزارت خارجہ کی خواہشمند
Jul 27, 2018 | 20:06