مرکز کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں بھی ہم حکومت بنائیں گے،نعیم الحق
بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ مرکز کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں بھی اکثریت کی حمایت پی ٹی ائی کے ساتھ ہے ، حکومت بنانے کے لیے پی ٹی ائی نے پیپلز پارٹی کو ساتھ نہ ملانے کا فیصلہ کیا ہے ۔نعیم الحق نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہاں جہاں جس کو دھاندلی کا شک بھی ہے ہم اس کا شک دور کرنے کے لیے وہ حلقے کھولنے کے لیے تیار ہیں ۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ آزاد اراکین اسمبلی سے پہلے دن سے رابطے میں ہیں اور ہم ہی حکومت بنائیں گے ۔