پاک بحریہ کی جانب سے اُتھل میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال کوتین ملین سے زائدطبی سامان کا عطیہ
پاک بحریہ کی جانب سے بلوچستان کے علاقے اُتھل میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال کوتین ملین سے زائدطبی سامان کا عطیہ دیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابقسامان میں بڑی تعداد میں ادویات,طبی آلات اور ائیر کنڈیشنر شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال میں طبی سامان کی فراہمی پر مقامی آبادی اور عمائدین کا اظہارِ تشکرکیا۔ مقامی آبادی کی جانب سے پاک بحریہ کی کاوشوں کی پذیرائی اور مستقبل میں ایسے منصوبے جاری رکھنے کی اپیل بھی کی گئی۔ ساحلی علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی پاک بحریہ کے منشور کا حصہ ہے، پاک بحریہ ساحلی علاقوں کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے، ترجمان پاک بحریہ