فریضہ حج کے لیے آئے مسلمان اپنی آواز اور تصویر اپنے پیاروں تک پہنچانے کے لیے پُرجوش
فریضہ حج کے لیے پوری دنیا سے آنے والے مسلمان جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی آواز اور تصویر اپنے پیاروں تک پہنچانے کے لیے پُرجوش نظر آ رہے ہیں۔ میڈیا نے مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور اس حوالے سے عازمین حج کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرنے والے مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔ اس موقع پر بعض عازمین حج نے بتایا کہ اُن کے ملکوں میں موجود گھر والے اور دوست احباب مطالبہ کرتے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر حرم مکی اور بیت اللہ کے مناظر اور تصاویر بھیجی جائیں۔ اسی طرح بعض عازمین حج سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے ذریعے اپنی تصاویر اور وڈیوز ارسال کرتے ہیں۔ سعودی عرب نے رواں سال عازمین حج کو رابطے اور انٹرنیٹ کے لیے دس لاکھ مفت سِمز بطور تحفہ پیش کی ہیں۔ یہ اقدام کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ اور مکہ مکرمہ میںWatering and Irrigation Committee کے درمیان تعاون کے ذریعے عمل میں لایا گیا ہے۔