کراچی: شیر شاہ میں کپڑوں کے گودام میں آگ لگ گئی
کراچی میں کپڑوں کے گودام میں آگ لگ گئی ہے۔ فائر بریگیڈ نے آتشزدگی کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں کپڑوں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیوحکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈر طلب کر لیے۔چھ گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔