عمران خان کی شہید افسر اور 10بہادر فوجیوں کے اہل خانہ کیساتھ تعزیت۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ مسلح افواج کے اہلکاروں کوسلام پیش کرتے ہیں جو قوم کے تحفظ کی خاطر دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں آج دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے ایک افسر سمیت دس بہادر فوجیوںکے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی اور ان کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔