بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے 10 جوان مادر وطن پر قربان
آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی طرف سے دہشت گردوں نے پاک فوج کی گشت پر مامور ٹیم پر حملہ کیا، جوان سرحد پر گشت پر مامور تھے۔ شہید ہونے والوں میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، بچل، علی رضا، محمد بابر اور احسن شامل ہیں۔دوسری طرف امن کے دشمنوں نے بلوچستان میں بھی ایف سی پر حملہ کیا ہے، اس حملے میں کیپٹن سمیت 4 جوان شہید ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب اور تربت میں کومبنگ آپریشنز کے دوران حملے کیے۔ ان حملوں کے دوران پاک فوج کے کیپٹن سمیت 4 جوان شہید ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں پاک فوج کے کیپٹن عاقب اور سپاہی نادر حسین، عاطف الطاف اور حفیظ اللہ شامل ہیں۔