پاکستان نے بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے کواڈ کاپٹر کو مار گرایا
پاکستان نے بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے کواڈ کاپٹر کو مار گرایا . پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کواڈ کاپٹر جاسوسی کر رہا تھا جسے پاک فوج کے جوانوں نے مار گرایا ۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹوئٹر پر بھارت کے مار گرائے گئے کواڈ کاپٹر کی تصویر شیئر کی اور بتا یا کہ لائن آف کنٹروول کے پانڈو سیکٹر میں پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی کوارڈ کاپٹر کو نشانہ بنا یا جو کہ پاکستانی حدود میں 200میٹر اندر آ چکا تھا ۔رواں سال اب تک پاک فوج کے جوانوں نے دس بھارتی کوارڈ کاپٹروں کو نشانہ بنایا ہے ۔