پنجاب کے 200 سرکاری ہسپتالوں سے کوروناوائرس کے 76ہزاز 8سو82مریض مریض صحت یاب ہوکرگھروں کوجاچکے ہیں
محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن اورمحکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکے ہسپتالوں کے اعدادوشمارجاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں سے کورونا وائرس کے 76ہزاز 8سو82مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں اور صحت مند زندگی گزار رہے ہیں ۔ محکمہ صحت کے تازہ اعدادوشمارکے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 8950 میں سے 8452 بیڈزخالی ہیں۔پنجاب کے 200 سرکاری ہسپتالوں سے کوروناوائرس کے اب تک 76882 مریض صحتیاب ہوکراپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 639 مریض صحتیاب ہوئے۔