وزیر خارجہ کاکورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کثیرجہتی تعاون کی ضرورت پر زور
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کیلئے اتحاد، یکجہتی اور کثیرجہتی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کے روز چین، افغانستان، پاکستان اور نیپال کے وزرائے خارجہ کی کورونا وائرس کے خلاف تعاون سے متعلق ویڈیو کانفرنس میں ایک پیغام میں کہی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ چین، پاکستان، نیپال اور افغانستان علاقائی ممالک ہیں اور انہیں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے سے سیکھنا چاہئے۔