کرونا صورت حال پر کمشنر کراچی کا نیا حکم
کراچی: کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر تمام تفریحی مقامات بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا صورت حال کے پیش نظر کمشنر کراچی نے نیا حکم جاری کیا ہے جس کے مطابق پارکس، ساحل،تفریحی مقامات 4 اگست تک بند رہیں گے،سوئمنگ پولز، گراؤنڈز،انڈور جم پر 4 اگست تک پابندی عائد ہے۔ کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی پر تمام تفریحی مقامات بند رہیں گے۔