آرمی چیف کی سینیٹر رحمان ملک سے اہم ملاقات، داخلی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد : سربراہ پاک فوج جنرل قمر باجوہ سے سینیٹر رحمان ملک کو کامیابیوں کو تقویت دینے کیلئے سینیٹ داخلہ کمیٹی سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں سابق وزیر داخلہ و سینیٹر رحمان ملک نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران سربراہ پاک فوج اور رحمان ملک کے درمیان دفاع اور داخلی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک نے ملک میں دیرپا امن کیلئے پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور آرمی چیف جنرل باجوہ نے کامیابیوں کو تقویت دینے کےلیے سینیٹ کی داخلہ کمیٹی سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔