نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی سالگرہ کا منفرد کیک

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے زندگی کی چالیس بہاریں دیکھ لیں. غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن چالیسویں سالگرہ میں آفس اسٹاف نے بریف کیس اور فائلز کی شکل جیسا کیک پیش کردیا. جیسنڈا آرڈرن نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ یہ منفرد کیک انہیںایک مداحکی جانب سے فراہم کیا گیا ہے اور انہوں نے ہی میری بیٹی کی دوسری سالگرہ پر ایک پیانو کی طرز کا کیک بنا کر دیاتھا.