پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا پر مختصر عرصے میں بڑی حد تک قابو پالیا ہے. وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان چند ملکوں میں شامل ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں کروناوائرس کی وبا پر قابو پالیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد گزشتہ تین ما ہ میں سب سے کم تھی۔وزیراعظم نے کہا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پہلی حکومت ہے جس نے سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پر عمل کیا اور یہ کامیاب ثابت ہوئی.انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک نے بھی اسی پالیسی کواپنایا۔