سعودی وز یرخارجہ فیصل بن فرحان اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد:-سعودی وز یرخارجہ فیصل بن فرحان دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔نور خان ایئر بیس پر وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے سعودی وزیرِخارجہ فیصل بن فرحان کا استقبال کیا۔وزارتِ خارجہ کے حکام اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی اس موقع پر موجود تھے۔نور خان ایئر بیس کے لائونج میں حافظ طاہر محمود اشرفی اور پرنس فیصل بن فرحان کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی۔