الیکشن کمیشن ممبران تقرری، حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک کا تاثر غلط ہے۔ فواد چودھری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک کا تاثر غلط ہے، وزیراعظم آئین کے مطابق اپوزیشن لیڈر سے معاملے پر رائے لیں گے۔
یہ تاثر درست نہیں ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن کےممبران کی تقرری پر کوئ لاک ڈاؤن ہے،وزیراعظم آئین کے مطابق لیڈر آف اپوزیشن سے اس معاملے پر رائےلیں گےایک مضبوط الیکشن کمیشن جس پر تمام جماعتوں کااعتماد ہوپاکستان کے مفادمیں ہے،عمران خان کی جدوجہد شفاف نظام کیلئے ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 27, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ ایسا الیکشن کمیشن چاہتے ہیں جس پر تمام جماعتوں کا اعتماد ہو، یہ پاکستان کے مفاد میں ہے، انتخابی اصلاحات، نیب قوانین پر کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، عمران خان کی جدوجہد شفاف نظام کیلئے ہے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بڑے معاملات پر پارلیمان میں اتفاق رائے پیدا ہو، سیاسی نظام کا استحکام آئین کے احترام میں پنہاں ہے، انتخابات، احتساب اور قومی سلامتی پر اتفاق رائے سیاسی نظام کو اسحکام دے گا۔