وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم(CVE)بلاک اور سی ٹی ڈی ٹریننگ سکول بلاک کا افتتاح کیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دونوں بلاکس کا وزٹ اور مختلف حصے دیکھے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی ہیلپ لائن080011111 کا بھی افتتاح کیا وزیراعلی عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اورصلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی کی جدید انداز میں مہارت اورصلاحیتوں کو سراہا وزیراعلی کو سی ٹی ڈی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی وزیراعلی عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی کے کمانڈوز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا مظاہرہ دیکھا وزیراعلی نے سی ٹی ڈی کے کمانڈوز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا وزیراعلی نے فائرنگ رینج میں سی ٹی ڈی کے کمانڈوز کی فائرنگ کا مظاہرہ بھی دیکھا وزیراعلی عثمان بزدار نے خود بھی پسٹل سے فائرنگ پریکٹس کی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب طاہر خورشید نے بھی فائرنگ پریکٹس کی وزیراعلی نے فائرنگ رینج میں سٹیٹ آف آرٹ سہولتوں کی تعریف کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہائی پروفائل کیسز حل کرنے اورملزمان کو گرفتار کرنے پر سی ٹی ڈی کے افسروں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکٹس تقسیم کیے وزیراعلی عثمان بزدار کا سی ٹی ڈی فورس کےلیے 2 ماہ کی تنحواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان سی ٹی ڈی نے صوبہ بھر میں دہشتگردی کی روک تھام کیلئے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دی ہیں۔عثمان بزدار سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشتگردی کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیااورملزمان کو قانون کی گرفت میں لایاگیا۔عثمان بزدار وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا سی ٹی ڈی کیلئے نئی پوسٹوں پر بھرتی کا اعلان وزیراعلی عثمان بزدار کا سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر کیلئے 54 کنال اراضی فوری طور پر فراہم کرنے کا اعلان وزیراعلی عثمان بزدار کا مزید 10 اضلاع میں سی ٹی ڈی کے دفاترکی تعمیر کیلئے اراضی دینے کا اعلان ہیڈ کوارٹر تک رسائی کیلئے سڑکوں کی تعمیرترجیحی بنیادوں پر ہوگی۔عثمان بزدار سی ٹی ڈی کوڈرون جی ایس ایم لوکیٹر،سنائپر رائفلز اور دیگر آلات فراہم کیے جائیں گے۔عثمان بزدار سی ٹی ڈی کیلئے بم ڈسپوزل یونٹ کا قیام عمل میں لائیں گے۔عثمان بزدار سی ٹی ڈی کی دیگر ضروریات کو بھی پورا کیا جائے گا۔عثمان بزدار سی ٹی ڈی کو اگر خاموش مجاہد قرار دیا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔عثمان بزدار اس ادارے کے افسروں اور اہلکاروں نے امن وامان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔عثمان بزدار عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے انسداد دہشت گردی فورس کے تربیت یافتہ جوان قومی جذبے سے کام کررہے ہیں۔عثمان بزدار انسپکٹر جنرل پولیس،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے