صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کی ملاقات
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کی ملاقات پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، صدر مملکت پاکستان برادر ملک کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، صدر مملکت نے ملاقات میں بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں معصوم مسلمانوں پر بھارتی ظلم و ستم پر روشنی ڈالی، بین الاقوامی برادری کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوائے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو خود ارادیت دے، سعودی وزیر خارجہ خادمین حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان تک میری نیک تمنائیں پہنچائیں، امید ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کے دورے سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، صدر مملکت ہمارے معاشرے کو چوکنا رہنا چاہئے۔ اس قسم کے بدنما واقعات ملک کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ میں اس کی مذمت کرتا ہوں اور تمام شہریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ریاست مدینہ میں نہ تو ایسا ہونے دے سکتے ہیں اور نہ ہی ایسا ہونے دیں گے۔ اسلام اقلیتوں کی حفاظت کرتا ہے۔ ہمارا آئین انکے مساوی حقوق، آزادی اور سلامتی کو یقینی بناتا ہے۔ اس ملک میں کوئی بھی اس انداز میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی جرات کیسے کرسکتا ہے؟ ریاست نے سندھ پولیس کے ذریعہ ملزم عبد السلام ابو داؤد کو فوری گرفتار کر لیا ہے۔ میں نے آج سوشل میڈیا پرایک ویڈیو کا سخت نوٹس لیا جس میں ایک نوجوان ہندو لڑکےکو تھرپارکر میں ہراساں کیا جارہا تھا۔ سیکرٹری داخلہ اورآئی جی سندھ کوہراساں کرنے والےکی تصدیق اورگرفتاری کیلئےکہا۔ آئین پاکستان کی رو سے پاکستان نے ہمیشہ اپنی اقلیتوں کےتحفظ کو یقینی بنایا ہےاور بنائے گا۔