طیارہ سمندر کےساحل پر لینڈنگ کے بعد ڈوب گیا، ویڈیو وائرل

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں چھوٹا طیارہ سمندر کے ساحل پر لینڈ کرنے کے بعد ڈوب گیا۔ ایک شہری کی جانب سے اچانک بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ آوٹ آف کنٹرول طیارے نے امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل میں الکی بیچ پر لینڈنگ کی۔ بیچ پر لینڈنگ کے دوران پائلٹ اور طیارے کو خراش تک نہیں آئی۔ پائلٹ ساحل پر سمندر میں تیرتے طیارے سے اتر کر چلتے ہوئے کنارے تک آ گیا۔ بعد ازاں امدادی ٹیمیں پہنچیں تو طیارہ ڈوب چکا تھا جسے سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔