پاکستان حقیقی آزادی کی طرف بڑھ چکا ہے، مراد سعید

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں علامہ اقبال کے خاندان کو بھی حراساں کیا گیا لیکن اب پاکستان حقیقی آزادی کی طرف بڑھ چکا ہے اور آج یوم تشکر منانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے حقیقی آزادی میں قربانیاں دیں ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اب سیاست اور بیانیہ سے بات بہت آگے نکل چکی ہے۔ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، یہ بھڑکیں بہت مارتے ہیں۔