پی ٹی آئی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے سبطین خان کا نام فائنل کرلیا

لاہور: تحریک انصاف نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے سبطین خان کا نام فائنل کرلیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات میں سبطین خان کا نام اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے فائنل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان پارٹی اجلاس میں پنجاب کے رہنماؤں سے سبطین خان کے نام پر رائے لیں گے۔