وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا راجن پور میں سیلاب کے باعث جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس, نگرانی کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا راجن پور میں سیلاب کے باعث جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس, وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی کمشنر ڈی جی خان کو امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی ہدایت.چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ متاثرین کی ہرممکن امداد کی جائے, متاثرین کو خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے, متاثرین کو طبی امداداورمویشیوں کیلئے چارے کا انتظام کیا جائے,فصلوں،مکانوں اوردیگر املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ دی جائے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کمشنر ڈی جی خان سے جانی ومالی نقصان کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی , وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت.