ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت عہدے سے مستعفی
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت استعفی گورنر پنجاب کو ارسال کردیا ۔ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی۔سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو حکم میں پابند کیا کہ ساڑھے 11 بجے تک پرویز الٰہی سے حلف لیں ۔ جس کے بعد ان کا کہنا تھاکہ کل صبح اپنا استعفی گورنر پنجاب کو دوں گا۔