عمران خان کا وفاقی حکومت کیخلاف جارحانہ حکمت عملی تیز کرنےکا فیصلہ
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے وفاقی حکومت کے خلاف جارحانہ حکمت عملی کو تیز کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کے خلاف جارحانہ حکمت عملی کو تیز کیا جائےگا۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے بعد اب عمران خان کا اگلا ہدف وفاقی حکومت ہوگی، اس حوالے سے عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔