اسپیکر کے بعد ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا نام بھی فائنل کر لیا گیا
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائی گی جس کی کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے واثق قیوم کو ڈپٹی اسپیکر منتخب کیا جائے گا۔ واثق قیوم پی پی 12 راولپنڈی سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہیں، اس سے قبل تحریک انصاف نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے سبطین خان کو نامزد کیا تھا۔