’کرسی وزیراعلیٰ کی اچھی لیکن کمرہ اسپیکر والا ہی اچھا‘ : وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی

کرسی وزیراعلیٰ کی اچھی لیکن کمرہ اسپیکر والا ہی اچھا، پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کیلئے مختص کمرے پر وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہی کے نام کی تختی لگ گئی۔
پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کا کمرہ وزیر اعلیٰ کے کمرے کی نسبت زیادہ کشادہ ہے اور بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ یہی کمرہ استعمال کرتے رہے ہیں۔
اب وزیراعلیٰ بننے کے بعد انہیں دوسرے کمرے میں منتقل ہونا تھا لیکن اسپیکر کے کمرے کو ہی وزیر اعلی کے کمرے کا درجہ دے دیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ کے لیے مختص کمرے کو اسپیکر کے کمرے کا درجہ دے دیا گیا ہے۔