گورنر راج احمقانہ بیان, رانا ثناءاللہ کو ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کا حساب دینا ہو گا: مونس الہٰی
لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کو ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کا حساب دینا ہو گا ۔اپنی ٹویٹ میں مونس الٰہی نے وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رانا صاحب 24 گھنٹے بھی نہیں ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کو حلف لیے اور آپ کی ہوائیاں پہلے ہی اڑ گئی ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورنر رُول کے بارے میں احمقانہ بیان دینے سے پہلے آئین پڑھ لیں ۔ ابھی تو ماڈل ٹاؤن میں جو قتل عام آپ نے کیا تھا اس کا حساب دینا ہے ۔