نعمان علی نے لنکا ڈھا دی: ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی تاریخی فتح

پاکستانی ٹیم نے کولمبو ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا کو ایک اننگز اور 222 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ کوئی لنکن بلے باز نعمان علی کی گھومتی گیندوں کا سامنا نہ کر سکا۔ پاکستانی اسپنر نے 7 کھلاڑی شکارکیے۔سری لنکا کے کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہےسیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز 5 وکٹوں کے نقصان پر 576 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی، اس طرح اسے میزبان ٹیم پر 410 رنز کی بڑی برتری حاصل ہو گئی۔