علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کو غیرملکی کرنسی سمگلنگ کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایئرہوسٹس نے جرابوں میں سعودی ریال چھپارکھے تھے، مالیت ایک لاکھ40ہزاربنتی ہے،ایئرہوسٹس کوبیرون ملک جانیوالی پروازسے شک پڑنے پرآف لوڈکیا گیا۔ ایئر ہوسٹس کی تلاشی لی گئی تو اس کی جرابوں سے سعودی ریال برآمد ہوئے،ایئرہوسٹس کواندراج مقدمہ کے بعدآئی اینڈپی کے حوالے کر دیاگیا۔
علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ایئر ہوسٹس غیرملکی کرنسی سمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار
Jul 27, 2024 | 15:32