حج کرپشن کیس: تفتیشی افسر حسین اصغر معطل، حسین اصغر وزیراعظم سے بھی بڑے ہیں جو قانون کی بات نہیں مانتے۔ چیف جسٹس
حج کرپشن کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخارچوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے آئی جی گلگت بلتستان حسین اصغر کے بارے میں استفسار کیا تو ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ حسین اصغرڈائریکٹرایف آئی اے کا چارج لیں تاہم انہوں نے ابھی تک عہدہ نہیں سنبھالا ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا حسین اصغر وزیرا عظم سے بھی بڑے ہیں جو قانون کی بات نہیں مانتے جس کے بعد چیف جسٹس نے حکم جاری کیا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حسین اصغر کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کرے۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی ۔