کراچی کی ڈسٹرکٹ ملیرجیل سے تین سو گیارہ بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا۔
پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں ملیر جیل میں قید ان قیدیوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا ہے۔ ملیر جیل سے آج کل تین سو چودہ قیدیوں کو رہا ہونا تھا تاہم تین قیدیوں کو سزا پوری نہ ہونے کے باعث روک لیا گیا ہے۔ رہا ہونے والے قیدیوں کو سات بسوں کے ذریعے واہگہ بارڈر روانہ کردیا گیا ہےجہاں انہیں کل بھارتی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔