پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دس ویں روز بھی جاری ہے۔
پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرزنے مسلسل دسویں روز بھی آؤٹ ڈورز میں کام بند کر رکھا جس سے شدید گرمی کے موسم میں دوردراز سے آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سروس اسٹرکچرکا مطالبہ پورا نہ ہونے تک ان کا احتجاج جاری رہے گا،اور مطالبہ نہ مانا گیا تو وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے۔ ادھرپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب نے بھی شعبہ طب سے وابستہ مختلف تنظیموں کااجلاس طلب کیاہے،جس میں ڈاکٹرز کے سروس اسٹرکچر پر لائحہ عمل طے کیاجائیگا۔