بجلی بحران کی ذمہ دار وفاقی اورصوبائی حکومتیں ہیں،عوام منافقت کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔ عمران خان

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لوڈ شیڈگ کے خلاف مظاہروں کا اصل مقصد سونامی مارچ کے لیے عوامی رائے عامہ ہموار کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ بجلی بحران کی ذمہ دار وفاقی اورصوبائی حکومتیں ہیں عوام منافقت کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلیاں نیلام گھر ہیں جہاں ضمیر فروش بیٹھےہیں، تحریک انصاف ان کا حصہ نہیں بنے گی۔ان کا کہنا تھا کہ راجہ رینٹل کو وزیراعظم بنانا شرمناک عمل ہے،پندرہ وزیروں کی قیمت عوام ادا کرنا پڑے گی۔ عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے سکندر بوسن کو ضمنی الیکشن میں ٹکٹ دینےاور پارٹی میں شمولیت کی پیشکش کی مگر انہوں نے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سپریم کورٹ کے خلاف کھڑی ہوئی تو تحریک انصاف سونامی مارچ کرے گی۔اس موقعے پر مفتی عبدالقوی نے تحریک انصاف میںشمولیت کا اعلان بھی کیا۔