ہالی وڈ فلم دی ایونجرزایک ارب چوالیس کروڑ ڈالر بزنس کرکے ہالی ووڈ کی کامیاب ترین فلموں میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔
ہالی ووڈ کی فلموں اواتاراور ٹائی ٹینک کے بعد اب دی ایونجرزباکس آفس پر راج کرنے والی تیسری بڑی فلم قرار پائی ہے۔اس ہفتے ایونجرز نے امریکا میں ستر لاکھ ڈالر کا بزنس کیا اور مئی میں ریلیز ہونے کے بعد سے اب تک یہ فلم تقریباً ساٹھ کروڑ ڈالر کا بزنس کرچکی ہے جبکہ دنیا بھر میں اس نے ایک ارب چوالیس کروڑ ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دی ایونجرز بائیس کروڑڈالر کی لاگت سے تیار کی گئی تھی۔ اس طرح ہالی وڈ کی فلمی تاریخ کی یہ تیسری کامیاب ترین فلم بن چکی ہے۔