انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرچورانوے روپے ساٹھ پیسے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں گزشتہ روز سے مزید تیزی آگئی ہے،انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر چورانوے روپے ساٹھ پیسے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں تیس پیسے کی بہتری دیکھی گئی۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرچھیانوے روپے کی سطح سے گرکر پچانوے روپے اسی پیسے کا ہوگیا۔ کرنسی ڈیلرزاورتجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خام تیل کی آٹھ سے دس کروڑ ڈالر،انتیس جون کو آئی ایم ایف کو تقریباً گیارہ کروڑ ڈالر کی ادائیگی اور جاری خسارے میں اضافہ روپے کی قدر پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔