امریکی صدر ٹرمپ کی صدارت کے دوران امریکا کی مقبولیت میں تیزی سے کمی ہوئی ہے،،
امریکی تھنک ٹینک پیو ریسرچ سینٹر نے ٹرمپ کی صدرت میں امریکا کی مقبولیت پر سینتیس ملکوں کا سروے جاری کردیا،،، جس کے مطابق بیرونی دنیا میں عوام کی اکثریت نے ٹرمپ کی قائدانہ صلاحیت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے،،، امریکی تھنک ٹینک کے مطابق ٹرمپ کی صدارت کےدوران امریکاکی مقبولیت میں تیزی سےکمی ہوئی ہے،،، قریبی اتحادیوں میں بھی امریکا کی مقبولیت زیادہ کم ریکارڈکی گئی،،، سروے کے مطابق کینیڈا،جرمنی ،اسپین میں امریکا کی مقبولیت میں قابل ذکر کمی ہوئی،،، سابق صدر اوباما کے دور میں عالمی سطح پر امریکا کی مقبولیت چونسٹھ فیصد تھی،،، ان کے جانے کے بعد امریکا کی مقبولیت گھٹ کر صرف انچاس فیصد رہ گئی تھی،،، دوسری طرف ٹرمپ کے مقابلے میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے