خانپورمہر میں گاجی لوئر مائینر میں تیس فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں۔
خانپورمہر کے قریب سخیرو ملک کے علاقے میں نواحی گاوں سائیں بخش گبول کے پاس گاجی لوئر مائینر میں تیس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔ نہر کا پانی قریبی دیہات میں داخل ہونے سے سینکڑوں ایکڑ پر اراضی زیرآب آگئی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق محکمہ انہار کو نہر میں شگاف کے بارے میں اطلاع دی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ دیہاتی اپنی مدد آپ کے تحت نہر میں پڑنے والے شگاف کو تین گھنٹے کی کوشش کے بعد پر کرلیا پرکرلیا۔