ملک میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہو گیا،،،
جڑواں شہروں میں بارش نے عید کا مزہ دوبالا کردیا، اسلام آباد اور اسے نواحی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے موسم کو چار چاند لگ گئے،،، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور،ڈی جی خان،مالاکنڈ،ہزارہ،کوہاٹ،ڈی آئی خان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ گوجرانوالہ،ملتان، پشاور،حیدرآباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بھکر میں اڑتالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، ڈی آئی خان میں پچیس،کوٹ ادو انیس،بہاولنگر دس،ایبٹ آباد سات،اسلام آباد پانچ، کوٹلی آزادکشمیر میں چار، کوہاٹ تین جبکہ سندھ کے علاقے مٹھی میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے جمعہ کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثرمقامات پر تیزہواؤں اور اور گرج چمک کیساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ بدھ سے ہفتہ کے دوران زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بھی کہیں کہیں تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔