خیرپور میں ٹریفک حادثے میں چارافراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔
خیر پور میں کنب کے علاقے میں کار وین سے ٹکراگئی۔ حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک بحال کرادی۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔