انڈیا اور اس کے ارد گرد موجود ہمسایہ ممالک جیسے کہ پاکستان کی فضا میں کچھ الگ سا ہے۔فضا میں فارمَل ڈی ہائيڈ (بے رنگ گیس) موجود ہے جو نباتات سے خارج ہوتی ہے لیکن اس کی ایک اور وجہ فضا کو آلودہ کرنے والے بہت سے کام بھی ہیں۔اس گیس کی مقدار میں اضافے کے بارے میں یورپ کے نئے سینٹینل-5پی سیٹلائٹ سے معلوم ہوا ہے، جسے گذشتہ اکتوبر میں دنیا بھر میں فضا پر نظر رکھنے کے لیے لانچ کیا گیا تھا۔اس معلومات سے ماحول کو صاف رکھنے کے لیے پالیسیاں بنانے میں مدد ملے گیڈاکٹر ازابیل ڈی سمیڈ کا کہنا ہے کہ ’ہمارے پاس کافی مقدار میں معلومات ہے، لیکن ہمیں مزید کئی دنوں کی نگرانی کی ضرورت ہوتی ہے، بعض اوقات کئی سالوں کی نگرانی، تاکہ اس معیار کی معلومات حاصل ہوں۔‘
خلا سے انڈیا کی فضا الگ کیوں دکھائی دیتی ہے؟
Jun 27, 2018 | 10:24