پی پی 117فیصل آباد: عمران شیر علی الیکشن کیلئے نا اہل قرار
نون لیگ کو ایک اور دھچکا، الیکشن ٹریبونل نے پی پی 117 فیصل آباد سے عمران شیر علی کو انتخاب میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار دے دیا۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے شہری نفیس کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔ ریٹرنگ افسر نے عمران شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران شیر علی نے اثاثے چھپائے، انہوں نے مختلف بنکوں سے قرض لیا لیکن واپس نہیں کیا، عدالت سے استدعا ہے عمران شیر علی بنک ڈیفالٹر ہے، انہیں نااہل قرار دیا جائے۔