متوقع سخت مقابلوں کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور اہم رہنما ایک کے بجائے کئی حلقوں سے میدان میں اتر رہے ہیں
کراچی: 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے امیدواروں نے انتخابی مہم شروع کردی لیکن یہ جاننا ضروری ہے کہ کون سے امیدوار کن حلقوں سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔متوقع سخت مقابلوں کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور اہم رہنما ایک کے بجائے کئی حلقوں سے میدان میں اتر رہے ہیں جس میں سب سے نمایاں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ہیں جو مجموعی طور پر 5،5 حلقوں سے میدان میں اتریں گے۔قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے نمایاں امیدواروں کے حلقوں سے متعلق اعداد و شمار کچھ اس طرح ہیں:
عمران خان: ( این اے 53، این اے 95، این اے 243، این اے 131، این اے 35)
شہباز شریف: (این اے 132، این اے 249، این اے 3، پی پی 164، پی پی 165)
مریم نواز: ( این اے 125، پی پی 173)
بلاول بھٹو زرداری: ( این اے 8، این اے 200، این اے 246)
مولانا فضل الرحمان: (این اے 38، این اے 39 )
شاہد خاقان عباسی: ( این اے 53، این اے 57)
خواجہ سعد رفیق: ( این اے 132، پی پی 168)
چوہدری نثار: ( این اے 59، این اے 63، پی پی 10، پی پی 12)
اسفند یار ولی خان: ( این اے 24 چارسدہ)
شیخ رشید: ( این اے 60، این اے 62)
پرویز خٹک: (این اے 25، پی کے 61، پی کے 62)
علیم خان: ( این اے 129)
خواجہ آصف: ( این اے 73)
ایاز صادق: (این اے 129)