سرمایہ کاری پر پابندیاں چین تک ہی محدود نہیں۔ امریکی وزیرخزانہ
امریکی وزیر خزانہ سٹیون منیوشن نے کہا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاری پر امریکی حکومت کی متوقع پابندیوں کا ہدف محض چین نہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہاکہ پابندیاں صرف چین کے لئے ہی نہیں بلکہ امریکی ٹیکنالوجی چرانے کی کوشش کرنے والے تمام ممالک پر عائد کی جائیں گی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاری پر مجوزہ پابندیوں کا30 جون تک اعلان کیا جائے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق سرکاری عہدے دار امریکی ہائی ٹیک معلومات کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کےلئے چین کی کمپنیوں کی جانب سے امریکی کمپنیوں کی خریداری کو محدود کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔