این اے 57 مری سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 مری سے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد، اپیلٹ ٹربیونل نے سابق وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیا ،جسٹس عباد الرحمن لودھی نے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے۔ ایپلٹ ٹریبونل نے 25 جون کو این اے 57 پرسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات منظور کئے جانے کے خلاف درخواست پر ان کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اعتراض عائد کیا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے لارنس کالج کے جنگل پر قبضہ کر رکھا ہے، ایف سیون ٹو میں مکان کی ملکیت بھی کاغذات نامزدگی میں کم لکھی گئی جبکہ کاغذات نامزدگی میں پہلے ایک سو روپے والا اشٹامپ پیپر لگایا گیا بعدازاں پانچ سو روپے والا لگایا گیا،،، اس سے پہلے شاہد خاقان عباسی نے کہاتھا کہ کاغذات نامزدگی میں کسی قسم کی کوئی ردو بدل نہیں کی گئی،،، ایک ہی دن پہلے شاہد خاقان عباسی کے این اے تریپن سے کاغذات نامزدگی کو منظور کیا گیا تھا۔