اسلام آباد میں دو ماہ کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ۔ جلسے جلوسوں اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہر بھر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جار ی کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں جلسے جلوسوں لاؤڈ اسپیکر اور ایمپلی فائر کے استعمال پر پابندی عائد کر دیی گئی ہے۔ اسلحہ کی نمائش، آتش بازی اور فروخت پر پابندی عائد ہوگی ۔ مذہبی حوالے سے وال چاکنگ یا بینرز لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔ سٹون کرشنگ کرنے اور ہاؤسنگ سکیموں کی ایڈورٹائزمنٹ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ دفعہ ایک سوچوالیس کا نفاذ آج سے دو ماہ تک کیلئے ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ ایک سو چوالیس زیر دفعہ ایک سو اٹھاسی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔